ناقابل شکست پاکستان ہاکی ٹیم ’اگر مگر‘ میں پھنس گئی

April 09, 2018

کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان کی ہاکی ٹیم اب تک ناقابل شکست ہے ،اس نے مسلسل تین میچز کھیلے اورسارے ہی ڈرا کئے ہیں۔

Your browser doesnt support HTML5 video.


پہلے کرکٹ کے بڑے ایونٹس میں ایسا ہوتا تھا کہ ٹیم کے اگلے مرحلے میں پہنچنے سے قبل اگر مگر کی تھیوری لڑائی جاتی تھی اور امید باندھی جاتی تھی کہ قدرت کی مدد شامل رہی تو ٹیم آگے بڑھ ہی جائے گی ۔

ایسی ہی صورتحال اب کامن ویلتھ گیمز میں گرین شرٹس کی ہاکی ٹیم کو درپیش ہے ،جس نے اب تک ایونٹ میں 3 میچز کھیلے اور تمام ہی ڈرا کئے ہیں ،جس کے سیمی فائنل کھیلنے کی امید تو باقی ہے لیکن اس کا انحصار اب ملائیشیا سے جیت کے ساتھ دیگر ٹیموں کے نتائج پر بھی ہے۔

فائنل فور میں جانے کےلیے ضروری ہے کہ پاکستان بدھ کو آخری گروپ میچ میں ملائشیا کو شکست دے ، لیکن اس سے پہلے بھارت اور ملائشیا کے درمیان میچ برابری پر ختم ہو اور پھر انگلینڈ بھی بھارت کو شکست سے دوچار کرے ،اس صورت میں انگلینڈ، سیمی فائنل میں پہنچ جائے گا اور پاکستان اور ملائشیا کے پوائنٹس چھ چھ برابر ہوجائیں گے۔

ایف آئی ایچ کے نئے قوانین کے مطابق دو ٹیموں کے پوائنٹس برابر ہونے کی صورت میں گروپ میچ کے نتیجہ پر فیصلہ کیا جائے گا ، جس میں پاکستان ملائشیا سے کامیابی کی صورت میں سیمی فائنل میں پہنچ سکتا ہے ۔