سرکاری اسپتالوں میں مفت دی جانے والی دوائیں غیر معیاری

April 15, 2018

لاہور سمیت پنجاب کے سرکاری اسپتالوں میں محکمہ صحت پنجاب کی خریدی گئ ادویات کا غیر معیاری ہونےکا انکشاف ہوا ہے ۔

ڈائریکٹر ڈرگ ٹیسٹنگ لیب ڈائریکٹرمحمد شفیق نے بتایا ہےکہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر محکمہ صحت پنجاب کی خریدی گئی ادویات کی ٹیسٹنگ کا کام نومبر 2017 سے شروع کیا گیا،اپریل 2018تک 107 ادویات کے نمونے غیر معیاری نکلیں ہیںجو مریضوں کی صحت کے لیے نقصان دہ ہیں،ان ادویات کے نمونے پرائمری اینڈ سیکنڈری اور سپیشلائزڈ ہیلتھ کئیر اسپتالوں سے لیے گئے ۔

ترجمان ڈرگ یونٹ جہانزیب کا کہنا ہے کہ انہوں نے 80 غیر معیاری ادویات کے مخصوص بیج کو اسپتالوں اور میڈیکل سٹورز سے اٹھانے کی ہدایت جاری کردی ہے۔

انہوں نے کہا کہ 80 میں سے 45 ادویات سے متعلق سیفٹی الرٹ بھی جاری کر دیا ہے،ان ادویات کو فروخت کرنے والوں کے خلاف مقدمہ درج ہوں گے ، ادویات میں دل،ہیپاٹائیٹس،جسم درد،گلے،تیزابیت،اینٹی بایئوٹک شامل ہیں۔مزید تحقیق کریں گے کہ ادویات کو کتنے درجہ حرارت پر رکھا گیاتھا۔