سپریم کورٹ بارنے کل کی ہڑتال کی کال واپس لے لی

April 15, 2018

سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے کل کی ہڑتال کی کال واپس لے لی ہے۔

صدر سپریم کورٹ بار ایوسی ایشن کلیم احمدخورشید نے ایک بیان میں کہا ہے کہ چیف جسٹس نے عوامی مفاد میں ہڑتال کی کال واپس لینے کا کہا تھا جس پر ہڑتال کی کال واپس لی ہے۔

سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے جسٹس اعجاز الاحسن کے گھر پر فائرنگ کے واقعے کے خلاف کل ملک بھر میں ہڑتال کا اعلان کیا تھا۔