چین میں ستاروں کی کہکشاں سج گئی

April 16, 2018

چین کے دارالحکومت بیجنگ میں8ویں بین الاقوامی فلم فیسٹیول کا رنگا رنگ آغاز ہوگیا ہے جس میں دنیا بھر سے آئے فلمی ستارے شریک ہوئے اورافتتاحی تقریب میں ر یڈ کارپٹ پر جلوے بکھیرے۔

Your browser doesnt support HTML5 video.


انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں شرکت کیلئے دنیا بھر سے ہدایتکار،اداکار،پروڈیوسرز اوررائٹرز بیجنگ پہنچے ہیں۔

چھ روز تک جاری رہنے والے اس فیسٹیول کے دوران رواں برس ریلیز ہونے والی فلمیں پیش کی جائینگی۔

ان فلموں میں ایسی فلمیں بھی شامل ہیں جن میں جیوری ایک مقابلے کا انعقاد کریگی اور جیتنے والی فلموں ، فنکاروں اور ہدایتکاروں کو ایوارڈزسے نوازا جائیگا۔

فلموں ستاروں کی کہکشاں سے سجا یہ فلم فیسٹیول 22اپریل تک اپنی رعنائیاں بکھیرے گا۔