تھرل سے بھرپو رنئی فلم 'ہوٹل آرٹیمس کا پہلا ٹریلر جاری

April 17, 2018

معروف ریسلر اور ہالی دڈ ایکشن ایکٹرڈیو بیٹسٹا کی ڈرامے اور تھرل سے بھرپو رنئی فلم 'ہوٹل آرٹیمس کا پہلا ٹریلر جاری کر دیاگیا ۔

ہدایتکارڈریو پیئرس کی اس فلم کی کہانی ایک ایسے کرمنل اسپتال کے گرد گھوم رہی ہے جہاں ہوٹل کی آڑ میں پولیس اوردیگرسیکیورٹی اداروں کی نظر سے بچ کر زخمی جرائم پیشہ افراد کا علاج کیا جاتا ہے ۔

Your browser doesnt support HTML5 video.


اس غیر قانونی اسپتال کی انتظامیہ خود ساختہ قواعدو ضوابط ترتیب دیتے ہیں اور ان پر عمل در آمدیہاں آنیوالے جرائم پیشہ افراد پر لازم ہے جوقو انین توڑڈالتا اس پر موت لازم قرار دے دی جاتی ۔

سائمن کورنویل اور اسٹیوفن کورنویل کی مشترکہ پروڈکشن میں بننے والے اس فلم کی کاسٹ میں معروف ریسلر اور ہالی وڈ اداکارڈیوبیٹسٹا کے علاوہ جوڈی فوسٹر ،صوفیا بوٹیلا،جیف گولڈ بلم ، جینی سلیٹ ، جوش ٹلمین اور اسٹیرلنگ براؤن سمیت کئی فنکار اہم کرداروں میں جلوۂ گر ہو رہے ہیں ۔

فلم 20جولائی کو سنیما گھروں میں دھوم مچانے آرہی ہے۔