نیپرا کا کے الیکٹرک سے وضاحت لینے کا فیصلہ

April 17, 2018

نیپرا نے کراچی میں بجلی کے بحران کی وجہ معلوم کر لی جبکہ ان کی ٹیم نے اپنی رپورٹ دیتے ہوئے کے الیکٹرک سے وضاحت طلب کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

نیپرا کی رپورٹ کے مطابق کے الیکٹرک نے بن قاسم 2 اور کورنگی پاور پلانٹس گیس کے ساتھ ڈیزل پر منتقل نہیں کیے۔

رپورٹ میںمزید بتایا گیا کہ کے الیکٹرک نے اپنے فرنس آئل کے پاور پلانٹس بھی پوری صلاحیت پر نہیں چلائے ۔