ایک انسان تین چہرے!!

April 18, 2018

فرانسیسی شہری دوسری بار چہرے کی پیوند کاری کی بعد تین چہروں والا دنیا کا پہلا شخص بن گیا۔جنیاتی تغیر کے شکار 43 سالہ جیروم ہیمون کے چہرے کی پہلی سرجری2010 میں کی گئی جو 2015 میں خراب ہو گئی تھی۔

برطانوی اخبار’ ڈیلی میل‘ کی رپورٹ کے مطابق جولائی2010 میں جیروم ہیمون کی آنکھ کے پپوٹوں اور آنسوؤں کی نالیوں سمیت چہرے کی مکمل پیوند کاری کی گئی تھی۔

Your browser doesnt support HTML5 video.


ہیمون کو اُسی سال کچھ اور نہیں عام نزلہ زکام کے علاج کے لئے اینٹی بایوٹک دی گئی جو موافق نہیں آئی اور 2016ء میں پیوندکاری رد ہونے کی علامات ظاہر ہونے کے بعد ہیمون کا چہرہ بگڑنا شروع ہوگیالہٰذا گزشتہ برس اُس کے چہرے کو ہٹادیا گیااور اسے ہم آہنگ ڈونر ملنے تک اسپتال میں دو مہینے بغیر چہرے کےرہنا پڑا۔

ڈونر ملنے کے بعد سرجن ڈاکٹر لارینٹ لینٹیری اور اُن کی ٹیم نے ہیمون کے چہرے کی دوسری مرتبہ پیوند کار ی کی۔

ڈاکٹر لارینٹ کا کہنا ہے کہ اب ہیمون کی بالکل اسی طرح دیکھ بھال کی جارہی ہے ، جس طرح پیوند کاری کے دیگر مریضوں کی جاتی ہے۔

ڈاکٹر لارینٹ کا کہنا ہے کہ وہ اور اُن کی ٹیم اپنے تجربات جلد میڈیکل جرنل میں شائع کریں گےاور امید ہےایسی پیوندکاری مستقبل میں دوبارہ نہ کرنا پڑے۔

جیروم ہیمون نے صحافیوں کو بتایا کہ وہ خود بہت اچھا محسوس کررہے ہیں اور ان سب سے چھٹکارے کے انتظار نہیں کرسکتے۔

تمام ترمصیبتوںاور تکالیف کے باوجود جیروم ہیمون ایک بار پھر خوش و خرم انسان ہے۔

واضح رہے کہ پہلی مرتبہ 2005ء میں فرانسیسی خاتون ازابیل ڈینوئرکے چہرے کی پیوندکاری سے اب تک دنیا بھر میں 40 کے قریب افراد کے چہروں کی پیوند کاری کی جاچکی ہے۔