غلط خبر نشر کرنے پرپیمرانے 17نیوز چینلز کواظہاروجوہ کے نوٹس جاری کردئیے

April 20, 2018

اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار) نواز شریف اور مریم نواز کی تقاریر سے متعلق لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کی غلط خبر نشر کرنے پر پیمرا نے 17نیوز چینلز کو اظہار وجوہ کے نوٹس جاری کرتے ہوئے تحریری جواب کے ہمراہ طلب کر لیا ہے،مذکورہ ٹی وی چینلز کومنگل 24 اپریل کو ذاتی شنوائی کیلئے تحریری جواب کے ہمراہ طلب کر لیاگیا ہے ۔ مقررہ تارریخ تک جواب موصول نہ ہونے اور ذاتی شنوائی سے غیر حاضری کی صورت میں چینلز پر پیمرا قوانین کی شق 29اور 30کے تحت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔