پریا پرکاش کی آنکھ پھر بے قابو

April 20, 2018

آنکھ مار کر راتوں رات اسٹار بننے والی پریا پرکاش ایک بار پھر آنکھوں کا جادو چلا بیٹھی ہیں اور شہ سرخیوں میں جگہ پارہی ہیں۔

Your browser doesnt support HTML5 video.


من موہنی مسکراہٹ ، آنکھوں اور چہرے کے تاثرات سے ادائیں دکھا کر دل جیت لینے والی سانولی سلونی پریا نے ا س مرتبہ اپنی آنکھوں کا وار کسی فلم میں نہیں بلکہ آئی پی ایل کے موقع پر ایک چاکلیٹ کے ٹی وی اشتہار میں کیا ہے۔

اشتہار میں دکھایا گیا ہے کہ گراؤنڈ پر ایک کھلاڑی گیند مانگنے پریا کے پاس آتا ہےجس کے جواب میں پریا اپنے آنکھ مار نے کے وائرل انداز میں کہتی ہیں کہ ’’میں پھینکی ہوئی چیزیں نہیں اٹھاتی‘‘۔

اشتہار کے آن ایئر ہوتے ہی پریا پرکاش کے فین جاگ گئے جنہوں نے ان کی یہ ویڈیو اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل کر دیں، ساتھ ہی ان کے مداحوں نے ویڈیو شیئر کرکے انہیں تعریفوں سے بھی نوازا ہے۔

واضح رہے کہ پریا پرکاش کی آنکھوںکے جادو نے انہیں شہرت کی اس بلندی پر اتنی جلدی پہنچا دیا ہے جہاں اس تیزی سے اکثر بالی ووڈ اداکارائیںبھی نہیںپہنچ پاتیں۔

پریا پرکاش کے انسٹا گرام پر پرستاروں کی اتنی تعداد ہے کہ مختلف کمپنیاںان کی شہرت اور مقبولیت کو کیش کرانے کیلئے پرموشنل پوسٹ کیلئے 8لاکھ روپے تک دینے کو تیار ہیں۔

سوشل میڈیا کے بعد پریا پرکاش کو ٹی وی کیلئے اشتہارات کی لائنیں لگ گئی ہیں اور وہ سوچنے پر مجبور ہیں کہ کس اشتہار کو رد کردیں اور کس کے لیے ہامی بھر لیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پریا نے سوشل میڈیا پر مقبولیت کے معاملے میں کئی بڑے بالی ووڈ اداکاروں کو ایک جھٹکے میں پیچھے چھوڑ دیا ہے،اپنی آنکھوں کی اداؤں سے پورے ملک کو دیوانہ بنانے والی پریا پرکاش فلموں میں ڈیبیو کرنے سے پہلے ہی اسٹار بن چکی ہیں۔