لاہور کے خوشگوار موسم میں پاکستان ٹیم کی بھرپور ٹریننگ

April 20, 2018

لاہور کے خوشگوار موسم میں پاکستان کرکٹ ٹیم نے دورہ انگلینڈ کے لیے لگائے گئے کیمپ میں بھرپور ٹریننگ سیشن کیا۔ شاداب خان فلو کے باعث ٹریننگ میں حصہ نہ لے سکے ۔

کیمپ کے پہلے روز سخت گرمی میں کھلاڑی نڈھال نظر آئے لیکن دوسرے روز انہوں نے خوب انجوائے کیا اور انہیں یوں محسوس ہوا جیسے آئرلینڈ کی کنڈیشنز میں انہیں ٹریننگ کا موقع مل گیا ہو۔

کئی کرکٹرز نے خود کو ٹریننگ کے بعد ٹھنڈی ہوا سے محفوظ رکھنے کے لیئے تولیے لپیٹ لیئے ۔

کھلاڑیوں نے فزیکل ٹریننگ کے بعد فیلڈنگ ڈرلز کیں۔ کپتان سرفراز احمد نے کیپنگ پریکٹس پر فوکس کیئے رکھا ۔

نیٹ پر کھلاڑیوں نے بیٹنگ اور بولنگ کی پریکٹس کی جبکہ لیگ اسپنر شاداب خان فلو کی وجہ سے ہلکے بخار میں مبتلا ہو گئے اور ٹریننگ سیشن میں حصہ نہیں لے سکے۔