کراچی کے کرکٹرز کو ٹریک سوٹ وجوتے فراہم نہیں کیے گئے

April 21, 2018

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ گیمز کے کرکٹ ایونٹ میں شرکت کرنے والی کراچی کی ٹیم کو ٹریک سوٹ اور شوز فراہم نہیں کئے گئے، حالانکہ گیمز کیلئے ٹریک سوٹس اور شوز وافر تعداد میں منگوائے گئے تھے جنہیں ٹرک میں بھر کر سندھ اسپورٹس بورڈ ناظم آباد پہنچایا گیا گیا لیکن وہاں سے مذکورہ سامان کھلاڑیوں کو دینے کے بجائے غائب کردیا گیا۔ گیمز انتظامیہ کے ذمہ دار نے جنگ کو بتایا کہ کچھ کھلاڑیوں نے ملنے والے ڈھائی ہزار کے جوتے چھ اور سات سو میں مارکیٹ میں جاکر فروخت کئے ہیں۔ کئی لوگ اس بات کے عینی گواہ ہیں۔ سندھ گیمز کی تاریخ میں پہلی بار ٹریک سوٹس، پلیئنگ کٹس، ٹی شرٹس، شاٹس، بنیان اور موزے فراہم کئے گئے ہیں۔