کراچی:رابعہ سے زیادتی کرنیوالے 3 ملزمان کی شناخت

April 23, 2018

کراچی کےعلاقے منگھوپیر میں کم سن رابعہ کوزیادتی کےبعد قتل کرنیوالے گرفتار 3 ملزمان کو 2 گواہوں نے روبرو شناخت کرلیا، ملزم فضل نے پولیس کو بیان دیا کہ مقتول رابعہ کو بلوچ گوٹھ میں زیادتی کا نشانہ بنا کر قتل کیا گیا۔

رابعہ قتل کیس میں گرفتار ملزمان کو جوڈیشل مجسٹریٹ غربی کی عدالت میں پیش کیا گیا، تفتیشی افسر کے مطابق مقدمے میں گرفتار ملزم فضل محمد نے رابعہ کے قتل کا اعتراف کرلیا ہے۔

ملزم نے پولیس کو بیان دیا کہ رابعہ کو اورنگی ٹاؤن سے اغوا کیا گیا، جبکہ ملزم نے زیادتی کےمقام کی نشاندہی بھی کردی۔

ملزم نے رابعہ کو بلوچ گوٹھ میں زیادتی کا نشانہ بنا کر قتل کیا گیا، عدالت میں 2 گواہو ںنے پولیس کے روبرو تینوں گرفتار ملزمان کو شناخت کرلیا۔

پولیس کے مطابق واقعہ کے2 عینی شاہدین سے رابطہ کرلیا ہے، ملزم فضل محمد کی نشاندہی پر فقیر محمد کو گرفتار کیا گیا، تینوں ملزمان جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں ہیں۔