مصری حکام کی تاریخی کارروائی، 5پاکستانی اسمگلر زگرفتار

April 23, 2018

مصری حکام نے ملک کی تاریخ میں ہیروئن کی سب سے بڑی کھیپ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 5پاکستانیوں کو گرفتار کرلیا ہے۔

مصری اخبار کے مطابق انسداد منشیات کے ادارے کو 21 اپریل کو اطلاع ملی کہ منشیات کے بین الاقوامی اسمگلرز کا گروہ بحیرہ احمر کے راستے ہیروئن کی بڑی کھیپ سفاجا پورٹ پہنچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

اطلاع پر مصری حکام نے ساحل سے 40 میل کی دوری میں ایک ایرانی کشتی پر چھاپہ مارکر 5پاکستانیوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے ایک ٹن 350کلوگرام ہیروئن برآمد کرلی جس کی عالمی منڈی میں قیمت ساڑھے 65ارب روپے بتائی گئی ہے۔

گرفتار اسمگلروں کو الغردقہ عدالت میں پیش کیا گیا جس نے فیصلہ سناتے ہوئے گرفتار اسمگلروںکو 15دن کے ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔