پاک بھارت سیریزکا معاملہ ڈسپیوٹ ریزلوشن کمیٹی میں ہے ، نجم سیٹھی

April 23, 2018

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئر مین نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ پاک بھارت سیریز کا معاملہ ڈسپیوٹ ریزلوشن کمیٹی میں ہے اگر فیصلہ پاکستان کے حق میں آیا تو بھارت کو فیوچر ٹور پروگرام بدلنا ہوگا۔

چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے کولکتہ میں میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پاک بھارت سیریز کا معاملہ آئی سی سی ڈسپیوٹ ریزلوشن کمیٹی کے فیصلے تک تعطل کا شکار ہےاور کمیٹی کے فیصلہ آنے کے بعد دیکھا جائے گا کہ کیسے آگےبڑھا جائے۔

نجم سیٹی نے کہا کہ بھارت نے ایف ٹی پی ’فیوچر ٹور پروگرامز‘ کے تحت پاکستان کے ساتھ میچز نہیں رکھےاور کمیٹی کا فیصلہ ہمارے حق میں آتا ہے تو بھارت کو ایف ٹی پی تبدیل کرنا ہو گا۔

انہوںنے مزید کہا کہ 2 سیریز نہ کھیلنے پر پاکستان کو 17 ملین ڈالرز کا نقصان ہواجس کے ازالے کے لئے بی سی سی آئی کو پہلے ہی بتاچکے ہیں۔

چیئر مین پی سی بی نے کہا کہ کرکٹ کو سیاست سے دور ہونا چاہیئے اور کسی تیسرے ملک میں باہمی سیریز کھیلنے پر بھارت کو اعتراز بھی نہیں ہونا چاہیے۔