جامعہ این ای ڈی میں " روڈ سیفٹی اور آگاہی" کے عنوان پر سیمینار

April 24, 2018

کراچی(اسٹاف رپورٹر) این ای ڈی یونیورسٹی کے " اربن انجیئنرنگ ڈپارٹمنٹ" کے زیراہتمام اور نیشنل ہائی وے پولیس کے تعاون سے این ای ڈی کے آڈیٹوریم میں " روڈ سیفٹی اور آگاہی" کے عنوان پر سیمینار منعقد ہوا۔ سیمینار کا آغاز این ای ڈی یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سروش حشمت لودہی کی تقریر سے ہوا، سروش لودھی نے کہاکہ اس قسم کے سیمینارز سے عوام میں آگاہی کے ساتھ ساتھ شعور بھی بڑھتا ہے آپ نے کہاکہ روڈز اور ہائی ویز پر ڈرائیونگ کرتے وقت سب سے زیادہ ذمہ داری ڈرائیور حضرات پر ہوتی ہے آپ نے سیمینار کی اہمیت اور نیشنل ہائی وے پولیس کےتعاون پر روشنی ڈالتے ہوئے شکریہ بھی ادا کیا سیمینار میں نیشنل ہائی وے پولیس کے نمائندگان نعیم اللہ شیخ، رشید جوما، عمرتفصل ، شاہدعباس گیلانی کے ساتھ این ای ڈی یونیورسٹی کے سول اور پٹرولیم کے ڈین میرشبرعلی، اربن انجیئنرنگ ڈپارٹمنٹ کے چیئرمین ڈاکٹر عدنان قادر نے بھی سیمینار سے خطاب کیا ۔