ترک وزیراعظم سپین کا دورہ کریں گے

April 24, 2018

استنبول (اے پی پی) ترک وزیراعظم بن علی یلدرم (آج) منگل کو سپین کے 2روزہ سرکاری دورے پر روانہ ہوں گے۔غیرملکی نشریاتی ادارے نے بتایا ہے کہ وزیراعظم بن علی یلدرم چھٹے ترک سپین سربراہ اجلاس میں شرکت کی غرض سے 24 تا 25اپریل سپین کا دورہ کر رہے ہیں۔ اپنے دورہ بارسلونا کے دوران وزیراعظم اپنے ہسپانوی ہم منصب ماریانو راجوئے سے ملاقات کریں گے۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والے مذاکرات میں علاقے کی صورتحال کے علاوہ ترکی کی یورپی یونین کی مستقل رکنیت کے موضوع پر بات چیت ہوگی۔ مذاکرات کے ایجنڈے میں دہشت گرد تنظیم فیتو، داعش، پی کے کے، پی وائے ڈی اور وائے پی جی کے خلاف جدوجہد کا موضوع بھی شامل ہے۔