پیٹرنز ٹرافی گریڈ ٹو فائنل انتہائی دلچسپ مرحلے میں داخل

April 24, 2018

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پیٹرنز ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ گریڈ ٹو فائنل انتہائی دلچسپ مرحلے میں داخل ہوگیا۔ زرعی ترقیاتی بینک فتح سے ابھی 71 رنز دور ہے جبکہ غنی گلاس کو ڈومیسٹک سرکٹ میں پہلا بڑا ٹائٹلاپنے نام کرنے کے لئے چھ وکٹ درکار ہیں۔ پنڈی اسٹیڈیم میں پیر کو چار روزہ فائنل میں زرعی بینک کو 132 رنز کا ہدف ملا۔کھیل ختم ہونے پر 61رنز پر چار وکٹ گنواکر بینک کی ٹیمشدید مشکلات سے دوچار تھی۔ محمد عمر نے تین وکٹ27 رنز دے کر حاصل کئے۔ قبل ازیں بینک کے پہلی اننگز کے اسکور 293 رنز کے جواب میں غنی گلاس پہلی اننگز میں55 رنز پر آئوٹ ہوگئی ۔ دوسری اننگز میں غنی گلاس نے فالو آن کے بعد 369 رنز بنائے۔ ذیشان اشرف نے119 اور یوسف بابر نے84 رنز بنائے ۔ محمد علی نے68 رنز دے کر تین شکار کیے۔