نیشنل فٹبال چیلنج،آرمی نے گوارد پورٹ کو ایک گول سے ہرادیا

April 24, 2018

کراچی (شکیل یامین کانگا /اسٹاف رپورٹر) پاکستان آرمی نے پی ایف ایف نیشنل چیلنج کپ میں گوادر پورٹ اتھارٹی کو 1-0 کی شکست دیدی. پاکستان پولیس اور ایئرفورس کامیچ 2 ، 2گول سے برابر کیا۔ کے پی ٹی فٹ بال اسٹیڈیم کراچی میں پاکستان آرمی کے نثار نے تیسرے منٹ میں گول کردیا۔ لیکن اس کے بعد کوئی اور گول اسکور نہ ہوسکا۔آل برادرز ملیر میں پولیس اور پاکستان ایئرفورس کے درمیان میچ انتہائی سنسنی خیز رہا۔ پاکستان ایئرفورس کے علی رضا نے 23 اور منصور نے 27 ویں منٹ میں گول اسکور کیے ۔ دوسرے ہاف میں پولیس کے عامر نے 74 ویں منٹ میں خسارہ کم کیا اور تین منٹ بعدشیرحسن نے گول کرکے میچ 2-2 سے برابر کردیا۔