مسلم خواتین کی آبروریزی بی جے پی کےنظریے میں شامل

April 24, 2018

لندن(جنگ نیوز) بھارت کے سرگرم سیاسی کارکن اور مصنف امریت ولسن نے گارڈین میں اپنے مضمون میں بھارت کو خوف ودہشت کاملک کے عنوان سے اپنے ایک مضمون میں بھارت میں مسلمانوں پر ہونے والے مظالم اور ان کے ساتھ بدترین سلوک کی عکاسی کرتے ہوئے لکھا ہے کہ مسلم خواتین کی آبروریزی بی جے پی کےنظریئے میں شامل ہے اور مودی حکومت کے دور میں مسلم خواتین کی آبروریزی پر مودی کابینہ کے وزرا انتہاپسند بھارتی جنتا پارٹی وارراشٹریہ سیوک سنگھ کے کارکنجشن مناتے ہیں،مودی دور میں مسلمانوں اور دیگر اقلیتوںکودہشت زدہ اور ہراساں کرنے کیلئے منظم منصوبے کے تحت مسلمان خواتین کی آبروریزی کی جاتی ہے،امرت ولسن نے جو سائوتھ ایشیا سالیڈرٹی گروپ یوکے کے رہنما بھی ہیں اور نسلی امور پر لکھتے رہتے ہیں ،دولت مشترکہ کانفرنس میں بھارتی وزیر اعظم نریندرا مودی کی برطانیہ آمد کے موقع پرگارڈین کے لئے اپنے مضمون میں یہ باتیں لکھی ہیں۔