مجھےبرقع میں جنسی ہراساں کیاگیا، اداکارہ ارمیناخان کابھی سوشل میڈیاپرپیغام

April 24, 2018

لاہور(شوبزرپورٹر) اداکارہ ارمینا خان نے بھی ’می ٹو‘ کہہ دیا۔ اپنے ساتھ پیش آنےوالے جنسی ہراسانی کےواقعےکو’’می ٹو‘‘ہیش ٹیگ کےساتھ بتاتے ہوئے کہا کہ میں برقع پہن کر لاہور کےمشہور انار کلی بازار گئی برقعے کی وجہ سے کوئی نہیں جانتا تھا کہ میں کون ہوں،اسی وقت بھرے بازار میں دو افراد نے مجھے غلط طریقے سےچھوا، یہ سب میرے گھر والوں نے بھی دیکھاتو میں نے ان سے پوچھا کہ یہ میرے ساتھ کیوں کیا؟جس پر مجھے بتایا گیا کہ یہاں یہ چیز بہت عام ہے۔انھوں نے مزیدکہا ہے کہ ہراسانی کا تعلق لباس سے نہیں ہوتا انہیں اس وقت ہراسانی کانشانہ بنایا گیا جب وہ برقعےمیں لاہور کے ایک بازار میں موجود تھیں۔