چین : میوزک سینٹر میں آتشزدگی، 18 افراد ہلاک

April 24, 2018

چین کے صوبےگوانگ ڈونگ میں میوزک سینٹر میں آگ لگنے کے باعث 18 افراد ہلاک جبکہ 5 جھلس کر زخمی ہوگئے۔

چینی سرکاری میڈیا کے مطابق فائر اور ریسکیو کے عملے کو امدادی کارروائیوں کے لیے بھیج دیا گیا۔ آگ تین منزلہ عمارت میںمقامی وقت کے مطابق رات ایک بجے لگی۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کی وجوہات کا تعین کیا جارہا ہے۔