لاہور چیمبر کے وفد کی اٹلی کے تاجروں سے ملاقات

April 24, 2018

لاہور(اے پی پی ) ایوان صنعت و تجارت لاہور کے تجارتی وفد نے اٹلی میں پاکستانی سفیر ندیم ریاض اور چیمبرز میں اٹلی کے تاجروں سے ملاقاتیں کی ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان تجارت بڑھانے پر تفصیل سے تبادلہ خیال کیا ہے، وفد کے سربراہ خواجہ خاور رشید نے اٹلی کے تاجروں کو بتایا کہ پاکستان میں غیرملکی سرمایہ کاروں کے لیے ماحول بہترین ہے جس سے اٹلی کے تاجروں کو فائدہ اٹھانا چاہیے، پاکستان اور اٹلی سیکٹرز کی مطابقت سے اسٹڈی کریں تاکہ باہمی تجارت بڑھانے کے لیے حکمت عملی وضع کی جاسکے۔