نام والی نمبر پلیٹ کی بولی 50 لاکھ سے شروع ہوگی

April 24, 2018

پنجاب میں گاڑیوں کی نمبر پلیٹ نام پرجاری کی جائیں گی، جس کی بولی 50لاکھ روپے سے شروع ہوگی۔

ڈی جی اسٹریٹیجک ریفارمز یونٹ سلمان صوفی کا کہنا ہے کہ گاڑیوں کی نام والی نمبرپلیٹ نام حاصل کرنے کے لیے نیلامی ہوگی۔

انہوں نے بتایا کہ گاڑیوں کی نمبر پلیٹ اپنے نام پر لینے کے لیے نیلامی میں حصہ لینا ہوگا، اپنے نام کے آخری لفظ کی نمبر پلیٹ کی نیلامی 50 لاکھ سے شروع ہوگی۔

سلمان صوفی نے مزید کہا کہ ادارے اپنے نام پر بھی نمبر پلیٹ جاری کراسکیں گے، البتہ ان نمبر پلیٹس پر سیاسی اور مذہبی لفظ لکھنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

انہوں نے مزید بتایا کہ قائد اعظم، علامہ اقبال اور ماضی کی اہم شخصیات کی تصاویر بھی ان نمبر پلیٹس پر لگوائی جاسکیں گی۔

ڈی جی اسٹریٹیجک ریفارمز یونٹ نے یہ بھی بتایا کہ پنجاب میں ڈسٹرکٹ کے نام سے بھی نمبر پلیٹ کا اجرا ختم کیا جا رہا ہے، نمبر پلیٹ پر نمبر کے ساتھ صرف پنجاب لکھا ہو گا۔