پانی میں آرام کریں، کرایہ صرف 50 ہزار ڈالر

April 25, 2018

بچپن کی یادوں سے وابستہ ایک جڑی یاد پانی کی بھی ہے، پانی سے کھیلنا ہربچے کا شوق ہوتا ہے جن کا کبھی کبھی تو پانی سے باہر نکلنے کیلئے دل بھی نہیں کرتا،بچپن میں ہر ایک کا دل کرتا ہے کہ پانی میں ہی گھر کرلیں۔

مگر اب دورِ جدید نے بچپن کی تمام تو نہیںمگر کئی خواہشات کو تکمیل بخش دی ہے۔

خوبصورت بحری زندگی سے بھرپور جزائر پر مشتمل ملک مالدیپ دنیا بھر کے سیاحوں کی توجہ کا مرکز ہے،مالدیپ کے جزیرے رنگالی کونارڈ ریزورٹ میں زیر سمندر رہائش گاہ کا انتظام کیا گیا ہے ۔

اس زیر آب رہائش گاہ میں لیونگ روم، کچن، ڈائننگ روم اور باتھ روم سمیت مکمل گھر شامل ہے،بس اب زیادہ انتظار کرنے کی ضرورت نہیں یہ ریزورٹ رواں سال سیاحوں کے لیے کھول دیا جائے گا۔

واضح رہے کہ اس ریزورٹ کی بناوٹ میں acrylic domeنامی میٹریل استعمال کیا گیا ہے جس سے آر پار دیکھا جاسکتا ہے ۔

اس رہائشگاہ کے ٹوٹل 2 لیولز ہیں جن میں سے ایک سمندر سے باہر اور دوسرا سمندر کی تہہ میں ہےاور رہی بات اس رہائش گاہ سے لطف اٹھانے کی تو اس کے لیے 50 ہزار ڈالرز جیب میں ہونا ضروری ہیں۔