عمران خان کا ممبرسازی مہم کیلئے سرگودھا کا دورہ

April 25, 2018

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان ممبرسازی مہم کےسلسلےمیں سرگودھا پہنچےجہاں کارکنوں نے اُن کا پُرجوش استقبال کیا۔

پارٹی کے مقامی رہنماؤں نے بکروں کےصدقےدئیے، مسلم لیگ ق کے رکن صوبائی اسمبلی عامرسلطان چیمہ نے عمران خان سے ملاقات کے بعد پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کیا۔

تحریک انصاف کےسربراہ عمران خان کے یونیورسٹی روڈ کیمپ پہنچنے پرکارکنوں نے شانداراستقبال کیا، اس موقع پر گھوڑے کا رقص اورآتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا ۔

سٹی اسٹاپ ممبرسازی کیمپ پراپنےمختصرخطاب میں عمران خان کاکہنا تھا کہ وہ 29 اپریل کومینارپاکستان پرنئے پاکستان کامنشورپیش کریں گے۔