میلنیا کی مسکراہٹ،وجہ ٹرمپ یا اوباما؟

April 25, 2018

Your browser doesnt support HTML5 video.

امریکی خاتون اول میلینا ٹرمپ نے سابق خاتون اول باربرا بش کی آخری رسومات میں شرکت کی ، ان کی سا بق صدر اوباما کے ساتھ ایک تصویر سوشل میڈیا پر موضوع بحث بنی ہوئی ہے۔

لوگوں کا خیال ہے کہ امریکی خاتون اول کو اس طرح مسکراتے تو کبھی صدرڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ بھی نہیں دیکھا گیا۔

یہ یا تو بارک اوباما کی حس مزاح کا کمال تھا یا ٹرمپ کی جانب سے دئے جانے والے غم لیکن میلینا کی مسکراہٹ نے لوگوں کو حیران کر دیا ہے۔

ٹویٹر پر کسی نے اس تصویر کو صدر ٹرمپ سے چھپانے کی صلاح دی ہے تو کسی کا کہنا ہے کونسی تصویر میں میلینا زیادہ سوگوار لگتی ہیں ٹرمپ کے ساتھ یا اوباما کے ساتھ؟

ایک صارف نے صدر ٹرمپ کی جانب سے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ میلینا میرے مزاق پر کیوں نہیں ہنستی کیا اوباما مجھ سے زیادہ مزاحیہ ہے۔