دیرپا امن تنازعات کی وجوہات جاننے سے ملے گا، ملیحہ لودھی

April 26, 2018

اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کہتی ہیں کہ دیرپاامن کاراستہ تنازعات کی بنیادی وجوہات جاننے سے ملے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس سلسلے میں تمام شراکت داروں کو شامل کیاجاناچاہیے،پائیدار امن تنازع کی نوعیت اور بنیادی وجوہات جاننے سے شروع ہوتا ہے۔

اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب کا مزید کہنا ہے کہ دیرپا امن اس وقت تک حاصل نہیں ہوسکتا جب تک مسائل کو مکمل طور پرسمجھا نہ جائے۔

ملیحہ لودھی کا یہ بھی کہنا ہے کہ جن مسائل کو ختم کرنے کی ضرورت ہے ان میں غربت، غیرملکی قبضہ، بیرونی مداخلت، سیاسی اور معاشی ناانصافی، لسانی، قبائلی، مذہبی تناؤ اور ماحولیاتی آلودگی شامل ہے۔