کراچی میں تبدیلی لانے کیلئے لوگوں کا دل جیتنا پڑے گا، خالد مقبول

April 26, 2018

ایم کیو ایم پاکستان بہادرآباد گروپ کے کنوینر خالد مقبول صدیقی کا کہنا ہے کہ گزشتہ تیس سال سے سندھ کے شہری علاقوں میں ایم کیو ایم کا پچاسی فیصد مینڈیٹ رہا ہے، کسی کو کراچی میں تبدیلی لانے کا شوق ہے تو لوگوں کا دل جیتنا پڑے گا۔

بہادرآباد میں ایم کیو ایم کے عارضی مرکز پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ آج ایم کیوایم کسی کو تقسیم بھی نظر آرہی ہے تو وہ بھی ایم کیوایم کے اصولوں کی وجہ سے ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم پاکستان پر کبھی بھی کرپشن کا الزام نہیں لگا ہے۔