چیک جمہوریہ کا سفارتخانہ مقبوضہ بیت المقدس منتقل کرنے کا اعلان

April 27, 2018

تل ابیب (جنگ نیوز )چیک جمہوریہ کے صدر میلوس زیمن نے اپنا سفارت خانہ تل ابیب سے مقبوضہ بیت المقدس منتقل کرنے کا اعلان کردیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکا کی جانب سے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت قرار دے کر اپنا سفارتخانہ تل ابیب سے القدس منتقلی کے فیصلے کے بعد چیک جمہوریہ نے بھی سفارتخانہ القدس منتقل کرنے کا اعلان کیا ہے۔میلوس زیمن نے کہا کہ ملکی سفارتخانہ تین مرحلوں میں تل ابیب سے مقبوضہ بیت المقدس منتقل کیا جائے گا، ابتدائی طور پر اعزازی قونصلیٹ آئندہ ماہ القدس میں کھولا جائے گا۔