ن لیگ اور پی ٹی آئی کے تین تین ارکان پارٹی چھوڑگئے

April 27, 2018

لاہور (نمائندہ جنگ؍ جنگ نیوز) پنجاب اسمبلی کے مسلم لیگ ن سے تعلق رکھنے والے مزید3ارکان علمدارقریشی‘ مرتضیٰ رحیم‘ خان محمدجتوئی اور بہاولپورنیشنل عوامی پارٹی کے ایم پی اےمخدوم افتخارحسین گیلانی سجادہ نشین اوچ شریف نے جنوبی پنجاب صوبہ محاذ میں شمولیت کااعلان کردیا ہے۔ دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے تین ارکان خیبر پختونخوا اسمبلی نگینہ خان، زاہد درانی اور عبید اللہ مایار نے گزشتہ روز پیپلزپارٹی کے آصف علی زرداری سے ملاقات کی اور باضابطہ طور پر پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔ اعلان کے بعدصحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے تینوں ارکان نے کہا کہ متعدد پی ٹی آئی ارکان پارٹی میں دلبرداشتہ ہیں، ہم پر بکنے کے الزامات لگائے گئے لیکن کوئی ثبوت نہیں دیے گئے۔