ایکسپورٹ پروسیسنگ زون کی آگ 10 گھنٹے بعد بجھا دی گئی

April 27, 2018

کراچی کے علاقے لانڈھی میں ایکسپورٹ پروسیسنگ زون میں لگنےوالی آگ 10 گھنٹے بعد بجھا دی گئی، کولنگ کا عمل جاری ہے

فائر بریگیڈ حکام کے مطابق ایکسپورٹ پروسیسنگ زون میں لگنےوالی آگ کو بجھانے کے عمل میں کےایم سی، پاکستان اسٹیل اورایکسپورٹ پروسیسنگ زون کےفائر ٹینڈرز نےحصہ لیا۔

حکام کے مطابق اس وقت عمارت میں کولنگ کا عمل جاری ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آگ پر قابو پانے میں تاخیر کی وجہ پانی کی کمی ہے، جس کو پرائیوٹ ٹینکرز کی مدد سے پورا کیا گیا ہے۔