سپر ماڈل نومی کیمپبل کے کانز میں فیشن کے جلوے

May 06, 2018

سپر ماڈل نومی کیمپبل پہلی سیاہ فام سپر ماڈل تھی جو فرانسیسی فیشن میگزین ووگ کے ٹائٹل پر آئی۔ نومی کیمپبیل کافی عرصے سے فیشن کی دنیا سے آئوٹ تھی لیکن ایک بار پھر سے نومی نے ریمپ پر جلوہ گر ہونے کا ارادہ کیا ہے ، لیکن اس بار اس کا ارادہ فلاحی کاموں کی مدد کیلئےہے ۔ نومی نے اسی ماہ کانزفلم فیسٹیول میںہونے والےچیریٹی فیشن شو ’’ فیشن فور ریلیف ‘‘ میںشریک ہونے کا اعلان کیا ہے۔

اس فیشن شو کی تھیم مساوات اور برابری کو سامنے لائے گی اور Save The Childern ادارے کیلئے تعلیم ، صحت اور ثقافت کی ترویج کیلئے نومی کیمپبیل سمیت بہت سی سپر ماڈلز کیٹ واک کریں گی۔ نومی اینٹی سیکسوئل ہیرسمنٹ موومنٹ کو بھی سپورٹ کرتی رہی ہیں۔

نومی کیمپبل کے ساتھ اس ایونٹ میں لیونارڈوڈی کیپریو، کیٹ موس، اوما تھرمین، کنڈل جینر اور اردن کی کوئین رعنیا العبداللہ جیسی شخصیات بھی شرکت کرنے کیلئے پر تول رہی ہیں۔ فیشن شو کےساتھ ساتھ ، اس ایونٹ میںفنکاروں ، ڈیزائنرز ، سلیبریٹیز اور برانڈز کے آئیٹم کی براہ راست نیلامی ہوگی۔

نومی نے ’’ فیشن فو ر ریلیف ‘‘ نامی چیریٹی ادار ہ 13 سال قبل قائم کیا تھا ، اور اس ادارے کیلئےحاصل ہونے والے عطیات سے بہت سے فلاحی کام بھی کیے تھے جس میں افریقی ممالک میںخطرناک وائرس ’’ایبولا‘‘ کے خلاف مہم بھی شامل تھی۔

پچھلے برس یہ برطانوی اسٹار اردن کے مہاجر کیمپ الزعتري پہنچی اور Save The Childrenادارے کے ساتھ مل کر 80ہزار مہاجرین کوگھر فراہم کرنے میں مدد کی جن میںسے نصف کے قریب بچے تھے۔

سپر ماڈل نومی کیمپبیل 22 مئی 1970 کو لندن میں پیدا ہوئی ،۔ 15 سال کی عمر میں ماڈلنگ شروع کی اور 18 سال کی عمر میں فرینچ ووگ پر نمودار ہونے والی پہلی سیاہ فام ماڈل ٹھہری۔ ماڈلنگ کے ساتھ ساتھ اپنے کیریئر میں اس نے گلوکار ی اور ایک پرفیوم برانڈ کو بھی شامل کرلیا تھا۔ نومی نے بچپن میںہی لند ن اکیڈمی میںپرفارمنگ آرٹ کی تعلیم لینا شروع کردی تھی۔نومی پہلی سیاہ فام ماڈل تھی جو برٹش ووگ اور ٹائم میگزین کے ٹائٹل پر دکھائی دی۔

نومی کا گلوکاری کا کیریئر اس وقت عروج پر پہنچا جو اس کا گاناLove and Tearsہٹ ہوا لیکن اس کے ڈیبیو البم بے بی وومن کی صرف ایک ملین کاپیاں ہی فروخت ہوسکیں۔

نومی بہت سے میوزک ویڈیوز میںمیں بھی دکھائی دی ہے جس میںCool As Iceاور Miami Rhapsodyمشہور ہیں۔ نومی مشہور زمانہ ناولSwanکی شریک لکھاری رہی ہے اور اپنی ایک فوٹو بک بھی شائع کرچکی ہے۔ بزنس وومن کی حیثیت سے نومی ایک کمپنی NC Connectاور ایک پرفیوم متعارف کرواچکی ہے ۔ نومی کو جلدی غصہ آ جاتاہے اور زبانی اور جسمانی تشدد کی وجہ سے بہت خمیازے بھگت چکی ہے۔ وہ جون 2008میں لندن ہیتھرو ایئرپورٹ پر دو پولیس آفیسر ز پرحملہ کرنے کی پاداش میں گرفتار ہوئی۔ جنوری 2007میں اپنے گھر پر جب نومی کو جینز نہیںمل رہی تھی تو اس نے غصے میںاپنا موبائل فون اپنی نوکرانی پر کھینچ مارا ۔

اس رویہ پر وہ گرفتار ہوئی اور نیویارک سٹی ویئر ہائوس میںپانچ دن تک فرش پر پوچا لگاتی رہی اور اپنی نوکرانی کے میڈیکل اخراجات بھی برداشت کیے ، ساتھ ہی اسے حکم دیا گیا کہ وہ دو دن کا اینگر منیجمنٹ پروگرام بھی اٹینڈ کرے۔ 2000ء میں کینیڈا کے ایک ملازم سے بھی وہ یہی کارستانی کرچکی تھی جو اس کے ساتھ کا ر میںبیٹھا تھا۔ نومی کےاسسٹنٹ نے بتایا کہ نومی نے نہ صرف اس پر فون کھینچ مارا بلکہ دھمکی بھی دی کہ وہ اسے چلتی کار سے باہر پھینک دے گی۔ اس کے اسسٹنٹ نے مقدمہ دائر کیا جس کی پاداش میںنومی کو کافی ہرجانہ بھرنا پڑا اور اینگرمنیجمنٹ کی کلاسز اٹینڈ کرنی پڑیں۔

سب سے زیادہ ڈیمانڈ والی ماڈل ، کیمپبیل نے 2013میں ایک ریالٹی سیریز The Faceشروع کی ۔جس میں ماڈلز کا ایک گروپ دوسرے گروپ سے مقابلہ کرتا تھا۔ نومی اس پروگرام کی پروڈیوسر ہونے کے ساتھ ساتھ کوچ بھی تھی۔ یہ شو نومی نے آسٹریلین ٹیلیویژن مارکیٹ کیلئے بھی شروع کیا۔

2015 میں نومی نے ایک ہٹ امریکی ڈرامہ Empireمیںاداکاری کے جوہر دکھائے ۔ اسکینڈل یا افیئرز کی بات کی جائے تو نومی کا نام مائیک ٹائیسن ، رابرٹ ڈی نیرو، اوشر اور فلیویو بریاٹور کے ساتھ آتاہے۔ نومی افریقہ میں بچوں کی فلاح وہ بہبود کیلئے بہت سرگرم رہی ہے اور نیلسن مینڈیلا کے ساتھ 1997 سے کام کرتی رہی ہیں۔