انضمام الحق کو برطرف نہیں کرسکتا، نجم سیٹھی

May 04, 2018


پاکستان کرکٹ بورڈ کے سربراہ نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ سابق کھلاڑیوں کے کہنے پر انضمام الحق کو برطرف نہیں کرسکتا ۔

میڈیا سےگفتگو میں پی سی بی چیئرمین نے کہا کہ باہر بیٹھ کر تنقید کرنے والے خود بھی سلیکٹر رہ چکے ہیں، موسم کی وجہ سے انگلینڈ میں ٹیم کو مشکل ہوسکتی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ٹیم ٹی 20 میں نمبر ون ٹیم ہے ،گزشتہ سال پاکستان ون ڈے اور ٹیسٹ میں بھی نمبر ون رہا ہے، ڈومیسٹک کرکٹ کا اسٹرکچر تبدیل کرنے پر غور کررہے ہیں ۔

نجم سیٹھی نے مزید کہا کہ ڈومیسٹک کرکٹ کے حوالے سے میٹنگز ہوئیں ،اس کے نظام میں تبدیلی زیر غور ہے ۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ریجنز کھلاڑی بناتے ہیں اور بینک پیسے دے کر انہیں لے جاتے ہیں،فرسٹ کلاس کرکٹرز پر پیسہ لگائیں گے ۔