اسٹیو اسمتھ کرکٹ میں واپسی کیلئے پرامید

May 04, 2018

بال ٹمپرنگ معاملے میں پابندی کے شکار سابق آسٹریلوی کپتان اسٹیواسمتھ نے امید کا اظہار کیا ہے کہ وہ ایک بار پھر کرکٹ میں واپس آئیں گے ۔

ایک برس کی پابندی کی سزا اور دو برس کےلئے قیادت سے نااہل قرار دیے جانے والے اسٹیو اسمتھ نے کا کہنا ہے کہ وہ سب لوگوں کا اعتماد حاصل کرنے میں کامیاب ہوجائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وہ اپنی غلطی پر معافی مانگ چکے ہیں اور جو سزاانہیں ملی اسے قبول بھی کیا اسی وجہ سے مجھے یقین ہے کہ ایک بار پھر کھویا ہوا اعتماد حاصل کرلوں گا۔

اسٹیو اسمتھ نے کہا کہ لوگوں کے پیغامات اور نیک خواہشات کی وجہ سے ان کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے ۔

اسٹیو اسمتھ نے کہا کہ وہ ایک بار پھر کر کٹ میں واپس آئیں گے کیونکہ میں نے ماضی سے بہت کچھ سیکھا ہے ۔