پاکستان ٹیم کے فیلڈنگ کوچ کا عہدہ چھوڑنے کا عندیہ

May 05, 2018

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فیلڈنگ کوچ اسٹیو رکسن نے خاندانی مصروفیات کے باعث دورہ انگلینڈ کے بعد عہدہ چھوڑنے کا عندیہ دے دیا۔

اسٹیو رکسن 2016 سے پاکستان کرکٹ ٹیم کے ساتھ فیلڈنگ کوچ کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے ہیں۔ اسٹیو رکسن کے ساتھ ورلڈ کپ 2019 تک کا معاہدہ ہے ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ انگلینڈ روانگی سے قبل آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے 64 سالہ فیلڈنگ کوچ اسٹیو رکسن نے پی سی بی کو اعتماد میں لینے کی کوشش کی کہ کچھ فیملی مصروفیات کی وجہ سے ان کے لیئے دورہ انگلینڈ کے بعد زمہ داریاں نبھانا آسان نہیں ہے اس لیئے کوچ تلاش کر لیا جائے، تاہم پی سی بی کی خواہش ہے کہ اسٹیو رکسن اپنا کنٹریکٹ مکمل کریں ۔