کراچی، واٹر پارک نے دو بچوں کی جان لے لی

May 06, 2018

کراچی میں سپرہائی وے پر واقع ایک واٹر پارک کے سوئمنگ پول میں ڈوب کر دو کمسن بچے جاں بحق ہو گئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق بچوں کی عمریں 5 سے 7 سال کے درمیان ہیں اور ان کی شناخت حماد اور حماس کے ناموں سے ہوئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بچوں کی لاشیں اسٹیڈیم روڈ پر واقع نجی اسپتال منتقل کر دی گئی ہیں۔