جرمنی میں فری اسٹائل یورپین چیمپئن شپ 2018کا انعقاد

May 07, 2018

Your browser doesnt support HTML5 video.

دنیا میں بہت سے لوگ ایسے بھی ہیں جو بائیک چلانا جانتے ہی نہیں ہیں لیکن اس کے برعکس کچھ لوگ تو ایسے بھی ہیں جوبائیک چلانے کے منفرد اور خطرناک طریقے اپناتے ہیں۔

جرمنی کے شہر مانہایم میں بھی مختلف ممالک سے آئے ماہربائیک سواروں کے درمیان فری اسٹائل یورپین چیمپئن شپ کا انعقاد کیا گیا۔ مقابلے میں شریک 10ماہربائیک سوار وں نے ریمپ کے ذریعے فضاء میں ایسے شاندار اورحیرت انگیز کرتب کا مظاہرہ کیا کہ دیکھنے والے دنگ رہ گئے۔

اس موقع پربائیک سواروں کے خطرناک ترین کرتب دیکھنے کیلئے ہزاروں کی تعداد میں شائقین جمع ہوگئے اور بائیک سواروں کو ان کی مہارت کی خوب داد دی۔

جرمنی کے Luc Ackermannنے مہارت کا حیرت انگیز مظاہرہ کرتے ہوئے ایونٹ میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔