ریڈ کارپٹ پر سیلفی لینا منع ہے

May 09, 2018

کانز فلم فیسٹیول کی انتظامیہ نے انوکھا اقدام لیتے ہوئے فیسٹیول کے ریڈ کارپٹ پر سیلفیز لینا ممنوع قرار دے دیا ہے۔

فرانس میں فلمی دنیا کے معروف فیسٹیول کانز کا آغاز ہوگیا ہے تاہم ریڈ کارپٹ پر آنے والی سجی سنوری حسیناؤں کو اس وقت مایوسی اور حیرت کا سامنا کرنا پڑا جب انہیں معلوم ہوا کہ وہ سیلفی نہیں لے سکتیں ۔

انتظامیہ کی جانب سے سیلفی ممنوع ہونے کا نشان ٹکٹوں پر بھی واضح تھا۔ فیسٹیول ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ سیلفیز فیسٹیول کی چکا چوند ماند کر دیتی ہیں اس لیے ان پر پابندی لگائی گئی ہے۔

انتظامیہ کے اس فیصلے کے بعد سے مہمانوں میں مایوسی پھیل گئی ہے۔