خزانے کی تلاش میں تاریخی قبرستان کھود دیا

May 10, 2018

ٹھٹھہ کے علاقے جھرک کے تاریخی قبرستان کو خزانے کی تلاش میں نامعلوم افراد نے کھود دیا ۔

ٹھٹھہ سے 60 کلو میٹر دورجھرک کاتاریخی قبرستان میراں پیر ایک پہاڑی پر واقع ہے۔ پہاڑ پر درگاہ میراں پیر کا مزار اور صدیوں پرانی قبریں ہیں۔

نامعلوم افراد نے خزانے کی لالچ میں کئی قبروں کی تین سے چار فٹ کھدائی کر دی۔ درگاہ کے متولی کا کہنا ہے کہ جب وہ صبح درگاہ پر پہنچے تو قبروں کو کھدا ہوا پایا ۔

واقعہ کی اطلاع متعلقہ پولیس کو دے دی گئی ہے ۔