شمالی کوریا کا جوہری تنصیبات تباہ کرنے کی تاریخوں کا اعلان

May 13, 2018

شمالی کوریا نے جوہری تنصیبات کو 23 اور 25مئی کے درمیان تباہ کرنے کا اعلان کر دیا ۔ صدر ٹرمپ نے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق شمالی کوریا اپنی جوہری تنصیبات بند کرنے کے لیے تکنیکی اقدامات کر رہا ہے اور جوہری تنصیبات کے خاتمے کے دوران سرنگوں، ریسرچ عمارتوں اور چیک پوسٹوں کو دھماکوں سے تباہ کیا جائے گا ۔

ان تنصیبات کو 23 اور 25 مئی کو تباہ کیا جائے گا اور اس موقع پر امریکا، جنوبی کوریا اور دیگر ممالک کے صحافیوں کو مدعو کیا جائے گا۔

دوسری جانب امریکی صدر ٹرمپ نے کم جونگ ان سے ملاقات سے قبل شمالی کوریا کی جانب سے جوہری تنصیبات ختم کرنے کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔ واضح رہے ٹرمپ اور کم جونگ ان کے درمیان ملاقات 12جون کو سنگاپور میں ہوگی۔