مظفر گڑھ: ٹینکر الٹ گیا، 40 ہزار لیٹر پیٹرول سڑک پر

May 14, 2018

مظفر گڑھ میں تیز رفتاری کے باعث 40 ہزار لیٹر پیٹرول سے بھرا آئل ٹینکر الٹ گیا، آئل ٹینکر سے پیٹرول کا اخراج جاری ہے۔

علاقے چوک سرور شہید میں جام والا کے قریب تیزرفتاری کے باعث پٹرول سے بھرا آئل ٹینکر الٹ گیا، ریسکیو ذرائع کے مطابق آئل ٹینکر میں 40 ہزار لیٹر پیٹرول موجود ہے۔

حادثے کے بعد ریسکیو اور پولیس اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر آمدورفت کے لیے بندکردیا ہے، جبکہ آئل ٹینکر سے آئل شفٹنگ کے لیے ٹیمیں طلب کرلی گئی ہیں۔