تھر میں پیلو کے پیڑ انگوری پھلوں سے لد گئے

May 15, 2018

صحرائےتھر میں پیلو کے جنگلی درخت انگوری پھلوں سے لد گئے خشک سالی میں،جنگلی رسیلا پھل علاقہ مکینوں کے لئےنعمت سے کم نہیں ۔

پیلو ایک ایسا خوردرو اور سخت جان درخت ہے جو صحرائے تھر میں شدید خشک سالی کے باوجود بھی ہرا رہتا ہے یہی نہیں خشک سالی کے موسم میں اس کی شاخیں انگورنما پھلوں سے لد جاتی ہیں۔

میرون گہرے سرخ اور سفید رس بھرے ان پھلوں کی ساخت موتی کے دانے کے برابر اور ذائقہ میٹھا ہے صحرا کی یہ سوغات شوق سے کھائی جاتی ہے

پیلو کے اس رسیلے پھل کو تھری انگور بھی کہا جاتا ہے جسے علاقہ مکین عام مارکیٹ میں فروخت بھی کرتے ہیں ۔