ہوائی کے آتش فشاں سے لاوے کا اخراج جاری، سڑکوں پر دراڑیں

May 15, 2018

ہوائی کے کیلاویا نامی آتش فشاں سے لاوے کے اخرا ج کا سلسلہ جاری ہے، بہنے والے لاوے سےنزدیکی ہائی ویز کو بھی خطرہ لاحق ہے۔

لاوے کے اخراج کے اثرات نزدیکی سڑکوں پر بھی نظر آنے شروع ہوگئے، کئی سڑکوں پر دراڑیں پڑ گئیں، جبکہ قریبی علاقوں سے مزید افراد کی نقل مکانی کا امکان ہے۔

Your browser doesnt support HTML5 video.


صورت حال خراب ہونے سے قبل مزید افراد کو نقل مکانی کے احکامات جاری کیے جائیں گے ۔

اس سے قبل 2 ہزار افراد محفوظ مقام پر منتقل کیے جا چکے ہیں، لاوے کے ساتھ زہریلی گیس کا اخراج بھی جاری ہے۔

قریبی علاقوں میں آتش فشاں کی راکھ سے فضائی آلودگی میں اضافہ ہوا ہے۔

زہریلی گیس کے اخراج سے قریبی علاقوں کے مکینوں کو سانس لینے میں بھی دشواری کا سامنا ہے، جبکہ جنگلی حیات بھی خطرے میں ہے۔