سپر مین کی ’’لوئس لین‘‘ دنیا کو خیر باد کہہ گئیں

May 15, 2018

سن70اور80کے عشرے کی معروف فلم سپر مین کی لوئس لین69برس کی عمر چل بسی،لوئس لین کا اصل نام مارگوٹ کڈر تھا۔

کڈر کی منیجر کمیلا فلکسمین کے مطابق اداکارہ کی موت مونٹانا میں واقع ان کی رہائش گاہ پر ہوئی ،موت کے وقت کڈر مطمئن تھیں۔

Your browser doesnt support HTML5 video.


کینیڈا میں پیدا پونے والی اداکارہ نے70سے زائد فلموں اور ڈرامہ سیریل میں کام کیا ،ڈرامہ سیریز ’’ہنٹنگ آوور‘‘ ان کی غیر معمولی ڈرامی سیریز ثابت ہو ئی۔

کڈر نے1978میں 20سال کی عمر میں سپرمین فلم میں کرسٹوفر ریو کے ساتھ لازوال اداکاری کو جوہر دکھائے اس فلم نے کامیابی کے کئے جھنڈے گاڑھے،اسی بنیاد پر اس فلم کے تین سیکوئل بھی بنائے گئے۔

اداکارہ کے انتقال پر ہالی وڈاسٹار سمیت امریکا بھر سے تعزیتی پیغامات کا سلسلہ جا ری ہے جو اپنے اپنے الفاظ اور اندازمیں سپر مین کی لوئس لین کو خراج پیش کر رہے ہیں۔