باکسر عامر خان کی فیملی کے ہمراہ تصاویر

May 15, 2018

پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامرخان نے اپنی فیملی کے ساتھ کھینچی گئی کچھ تصویریں شیئر کی ہیں۔

ان تصویروں میں سے ایک میں عامر خان اپنی اہلیہ فریال مخدوم کے ساتھ موجود ہیں ،جبکہ دوسری تصویر میں عامر خان اپنی دوسری بیٹی کے ساتھ نظر آرہے ہیں جس کی پیدائش تین ماہ قبل ہوئی ہے ۔

معروف پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان پنجاب باکسنگ چیمپئن شپ میں شرکت کے لئے آج لاہور پہنچے ہیں۔