روس میں ٹینس بال سائز کے اولوں نے لوگوں کو خوفزدہ کر دیا

May 15, 2018

Your browser doesnt support HTML5 video.


یوں تو اولے پڑناکچھ انوکھی بات نہیں لیکن روس میں ٹینس بال کے سائز کے اولوں نے جہاں مقامی افراد کو خوفزدہ کر دیا وہیں گھروں کی کھڑکیوں ، کاروں اور چھتوں کو بھی شدید نقصان پہنچایا۔

خطرناک ژالہ باری کے دوران لوگ گھروں میں بند ہو کر رہ گئے جبکہ بڑے بڑے اولوں نے خوب قہر برپا کیا۔

ٹینس بال کی سائز کے بڑے اولوں کی ویڈیو بھی آن لائن کئی بار دیکھی گئی اور لوگ اس ژالہ باری سے خوفزدہ دکھائی دئیے۔