باکسر عامر خان کی داتا دربار پر حاضری

May 16, 2018

پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے لاہور میںداتا دربار پر حاضری دی ، ان کا کہنا تھا کہ پاکستان آنے کا مقصد باکسنگ کو فروغ دینا ہے، وہ چاہتے ہیں کہ پاک بھارت باکسر رنگ میں اکھٹے کھیلیں۔

گزشتہ روز لاہور پہنچے والے پاکستانی نثراد عالمی شہرت یافتہ باکسر عامر خان نے داتا دربار میں حاضری دی اور لوگوں میں نیاز بھی تقسیم کی ۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتےہوئے عامر خان نے کہا کہ وہ جب بھی لاہور آتے ہیں داتا دربار میں حاضری ضرور دیتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ میرا پاکستان آنے کا مقصد ملک میں باکسنگ کو فروغ دینا ہے ۔ وہ رمضان کے بعد باکسنگ لیگ کےبارے میں اعلان بھی کریں گے۔