رمضان میں بینکوں کے اوقات کیا ہوں گے؟

May 17, 2018

اسٹیٹ بینک نےرمضان المبارک میں بینکوں کے اوقات کارجاری کردیے۔

اسٹیٹ بینک کے اعلامیے کے مطابق رمضان میں تمام بینک پیرتا جمعرات 8 بجے سے سوا 2 بجے تک کھلے رہیں گے۔

جمعہ کے روز تمام بینک 8 بجے سے ساڑھے 12 بجے تک کھلے رہیں گے۔

یاد رہے اسٹیٹ بینک کی ہدایت پرزکوٰۃ کی کٹوتی کے لیے تمام بینکس/ترقیاتی مالی ادارے/ مائیکروفنانس بینکس آج عوام سے لین دین کے لیے بند رہیں گے تاہم تمام بینکوں/ترقیاتی مالی اداروں/ مائیکروفنانس بینکوں کے ملازمین بینک تعطیل پر دفتر میں حاضر ہوں گے۔