یونانی انجینئر نے ناکارہ جہاز کو گھر بنا لیا

May 17, 2018

Your browser doesnt support HTML5 video.

امریکا میں جہازوں کے دیوانے ایک شخص نے ناکارہ جہاز کو شاندارگھر میں تبدیل کرتے ہوئے اس میں رہائش اختیار کر لی ہے۔

گھنے جنگلات کے بیچ و بیچ موجود بوئینگ 727جہازکے رہائشی اس ریٹائرڈ یونانی شخص نے ایک عام گھر کی طرح تمام بنیادی سہولیات سے جہاز کو انتہائی مہارت سے آراستہ کیاہے۔

اور تزئین و آرائش کرتے ہوئے گھر میں تبدیل کر دیا۔

کچن،بیڈ روم،ڈرائینگ روم اور اردگرد کے دیدہ زیب مناظر کو دیکھنے کیلئے شیشے کی کھڑکیوں سے مزین اس انوکھے گھر میں رہنے والے بروس کیمبیل نے اپنی ریٹائرمنٹ کے بعد کچھ انوکھا کرنے کی ٹھا نی اور اپنی مہارت و قابلیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے جہاز کو اپنی رہائش گارہ میں تبدیل کر لیا۔