متحدہ میں کسی کو تمام اختیارات پرقبضے کی اجازت نہیں دینگے، خالد مقبول

May 20, 2018

کر اچی(اسٹاف رپورٹر)متحد ہ قومی مو ومنٹ پاکستان کے کنوینرڈاکٹرخالدمقبول صدیقی نے کہاہے کہ ہم نے کھلے دل سے ڈاکٹرمحمدفاروق ستارکوکنوینرشپ کی آفرکی ہے ہم نے 5،فروری کی پوزیشن پرساتھیوں کی واپسی کی جوپیشکش کی تھی اس سے انحراف نہیں کیا لیکن ہم کسی کوحدسے تجاوز،آئین میں ردوبدل یاآئین سے انحراف اورتمام تراختیارات پرقبضے کی اجازت نہیں دینگے،ایساکوئی عمل نہیں ہوگاکہ ٹکٹ کااختیاربھی ہواوراپنی مرضی کے فیصلے بھی ہو،پارلیمانی بورڈفیصلہ کریگا،اجتماعی فیصلے اورپارٹی کی روایات کے مطابق دوتہائی اکثریت کی منظوری سے فیصلے ہونگے،انہوں نے یہ بات ہفتے کوایم کیوایم کے عارضی مرکزبہادرآبادمیں پارٹی کے ذمہ داران،مرکزی شعبہ جات اورضلعی آرگنائزروعہدیداران کے خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی،اجلاس میں سینئرڈپٹی کنوینر محمد عامرخان، ڈپٹی کنوینرکنور نویدجمیل، کیف الوریٰ،اراکین رابطہ کمیٹی ،قومی وصوبائی اسمبلی کے ممبران وبلدیاتی نمائندگان بھی موجودتھے۔